کورونا وائرس کے علاج کی ترکیب دریافت :بنگلہ دیش

,

   

ڈھاکہ ۔18مئی ( سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی ایک میڈیکل ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ دو ڈرگس
ivermectin اور doxycycline کے امتزاج پر اُن کی تحقیق کے کورونا وائرس مریضوں کا علاج کرنے میں غیر معمولی نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ بنگلہ دیش کے نامور فزیشین ڈاکٹر محمد طارق عالم نے کہا کہ مریض اندرون 4یوم صحت یاب ہوگئے جب انہیں نئی دوائی ترکیب دی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ نئی دوا کے کوئی ذیلی اثرات دکھائی نہیں دیئے ہیں ۔