کورونا وائرس: ہندوستان سمیت 13 ممالک پر قطر نے پابندی عائد کردی

,

   

نئی دہلی: کورونا وائرس کے پیش نظر ملک قطر نے اپنے ملک میں 13 ممالک بشمول ہندوستان کے اپنے ملک میں داخلہ پر جزوقتی پابندی عائد کردی ہے۔ یہ جزوقتی پابندی ان ممالک پر عائد رہے گی، بنگلہ دیش، چین، مصر،ایران، لبنان، نیپال، انڈیا، پاکستان، فلپن، جنوبی کوریا، سری لنکا، سیریا اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ ان ممالک سے مسافرین کوقطر میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

قطرحکومت نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر یہ فیصلہ لیاگیا۔ قطر حکومت نے یہ بھی بتایا کہ وقتی طور پر اٹلی کی فلائٹس بھی منسوخ کردی گئی ہے جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے۔