کورونا وبا : 8کروڑ بچوں کی ٹیکہ اندازی متاثرہوگی

   

جنیوا،23مئی(سیاست ڈاٹ کام)عالمی وبا کورونا وائرس(کوویڈ 19)نے دنیا بھر میں جہاں قہر برپا کیا ہوا ہے وہیں اس کی وجہ سے خسرہ،پولیو اور ڈپتھیریا جیسی بیماریوں سے جوٹھ رہے کم از کم 68 امیرو غریب ملکوں کے ایک سال سے کم عمر کے تقریباً آٹھ کروڑ بچوں کی ٹیکاکاری مہم میں رخنہ آنے کا خدشہ ہے ۔عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)،اقوام متحدہ کا چائلڈ ویلفیرفنڈ(یونیسیف)اور ویکشن الائنز،گاوی کی جانب سے یہ وارننگ ایسے وقت میں آئی ہے ،جب آئندہ چار جون کو ہونے جارہے عالمی ویکسن چوٹی کانفرنس میں دنیا بھر کے لیڈر ٹیکاکاری مہم کو قائم رکھنے اور اقتصادی طورپر کمزور ملکوں میں وبا کے اثر کو کم کرنے میں مدد کے لئے ایم اسٹیج پر جٹیں گے ۔ڈبلیو ایچ او،یونیسیف،گاوی اور سابن ویکسن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جمع کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق کم از کم 68 ملکوں میں باقاعدہ ٹیکا کاری پروگراموں پر بہت حد تک نامناسب اثر پڑا ہے ۔ان ملکوں میں ایک سال سے کم عمر والے آٹھ کروڑ بچوں کے اس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔گاوی کے سی ای او ڈاکٹر سیت برکلے نے کہا کہ حالیہ وقت میں زیادہ تر ملکوں کے زیادہ تر بچے ویکسن بچاؤ امراض سے محفوظ ہیں حالانکہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ٹیکاکاری مہم میں رخنہ آنے کی وجہ سے خسرہ اور پولیو جیسی بیماریوں کے ایک بار پھر سے سراٹھانے کا خطرہ بنا ہوا ہے ۔انہوں ںے کہا کہ ٹیکاکاری پروگراموں کے ذریعہ ہی اس خطرے کو روکا جاسکے گا اور اس کے لئے یہ یقینی بنانا ہوگا کہ کورونا کا ٹیکا بنانے کے لئے ہمارے پاس ایک بنیادی ڈھانچہ ہو۔