کورونا ویکسین سے روزہ نہیں ٹوٹتا: مفتی اعظم

   

ریاض : سعودی عرب کے مفتی اعظم اور علما کمیٹی کے سربراہ الشیخ عبدالعزیز ایل الشیخ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ویب نیوز اخبار 24 نے مفتی اعظم سے کئے گئے ایک سوال جس میں پوچھا گیا تھا کہ کورونا سے بچاو کیلئے لگائی جانے والی ویکسین روزے کی حالت میں لی جاسکتی ہے۔سوال کا جواب دیتے ہوئے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز ایل الشیخ نے کہا ہے کہ ویکسین پٹھے میں لگائی جاتی ہے جس سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور نہ ہی ویکسین کھانے پینے کی کوئی شے ہے۔واضح رہے مملکت میں کورونا وائرس سے بچاو کیلیے مملکت کے تمام شہروں میں ٹیکہ اندازی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں لوگوں کو مفت کورونا ویکسین لگانے کا خصوصی اہتمام کیا گیاہے۔کورونا ویکسین لگوانے کے لیے ’صحت‘ ایپ پر پیشگی وقت حاصل کیاجاتا ہے جس کے بعد مقررہ وقت پرجاکرویکسین لگائی جاتی ہے۔ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت کی جانب سے اس امر کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ویکسین مکمل طورپرمحفوظ ہے جوکورونا وائرس کے خلاف انسانی جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔