کورونا ویکسین لگوانے کیخلاف مزاحمت ناقابل قبول: وزیراعظم ٹروڈو

   

لندن: کینیڈا کی پولیس نے کورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی ہے جبکہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مزاحمتی تحریک کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ ٹروڈو نے پارلیمان سے خطاب میں کہا کہ رکاوٹیں اور غیر قانونی مظاہرے ناقابل قبول ہیں اور اس کے کاروبار و مینوفیکچرنگ کے شعبے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سب بند کرنے کیلئے تمام تر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹروڈو نے مظاہرین سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ رکاوٹیں کھڑی کر کہ وبا کو ختم نہیں کر سکتے۔ اسے سائنس کے ذریعے ہی ختم کرنا ہوگا۔اسے صحت عامہ سے متعلق اقدامات لیتے ہوئے ہی ختم کرنا ہے۔