کورونا پروٹوکول کے ساتھ اے پی میں نیٹ کا انعقاد

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں کورونا پروٹوکول کے ساتھ آج نیٹ امتحان کا انعقاد عمل میں آیا ۔ دو بجے دن تا شام پانچ بجے یہ امتحان منعقد ہوا ۔ کورونا وباء کے پیش نظر طلبا کو ماسک لگانے ‘ گلوز پہننے اور اپنے ساتھ سینیٹائزر و پانی کی بوتلیں رکھنے کی اجازت دی گئی تھی ۔ طلبا کو علیحدہ علیحدہ وقت میں جیسے 11 بجے ‘ 12 بجے اور ایک بجے دن امتحان ہال پہونچنے کو کہا گیا تھا اور ان کے ہال ٹکٹس پر ہی وقت کا اندراج کردیا گیا تھا ۔ طلبا و طالبات اسی کے مطابق امتحانی مراکز پہونچے ۔ اسی طرح ہر امتحان ہال میں صرف 12 طلبا کو بیٹھنے کی اجازت دی گئی تھی ۔