کورونا پر قابو پانے میں سلامتی دستوں کا عزم قابل تقلید :شاہ

,

   

نئی دہلی: مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے دہلی میں عالمی وبا کو وڈ ۔19 کی بے قابو ہوتی صورتحال کو سنبھالنے میں سلامتی دستوں کے عزم وحوصلہ کی تعریف کرتے ہوئے اسے قابل تقلید عمل قراردیا۔دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا کے جون کے وسط کے دوران راجدھانی میں آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کے سنگین صورت اختیار کرلینے کے اندیشے کے بعد مسٹر شاہ نے کمان سنبھالی اور کئی اعلی سطحی میٹنگیں کرکے متعد فیصلے کیے ۔سیسوڈیا نے جون کے اواخر تک سوادولاکھ اور 31جولائی تک دہلی میں وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ تک پہنچ جانے کا اندیشہ ظاہر کیاتھا۔