کورونا پر ڈاکٹرس سے فون پر مفت مشاورت ،نفسیاتی مریضوں کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز

   

حیدرآباد۔ ڈاکٹرس کی تنظیم DAREاور پروفیشنلس سولیڈاریٹی فورم پی ایس ایف کے زیراہتمام آج جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآباد کے آصف نگر پر اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں (DARE)اور پروفیشنلس سولیڈیریٹی فورم کے تعاون و ا شتراک سے کووڈ ۔19 کے متاثرین کیلئے آن لائن مفت کنسلٹیشن کے علاوہ نفسیاتی طور پر پریشان افراد کیلئے ڈاکٹر ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا۔کووڈ۔19 ،کورونا سے متاثرہ مریض اس لنک https://psf-india.org/covidapp/کے ذریعہ فارم پر تفصیلات آن لائن داخل کریں۔ بعد ازاں ڈاکٹر خود بذریعہ فون مریض سے رابطہ کرتے ہوئے ان کی رہنمائی کریں گے اور ادویات اور مشورہ مفت دیں گے۔یہ سہولت صرف کووڈ۔ 19 مریضوں کیلئے ہوگی۔اس کے علاوہ جماعت اسلامی ہند حیدرآباد، جی آئی او اور DARE کے تعاون و اشتراک سے پانچ معروف ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کی گئی ہیںاورPSYCH SUPPORT INDIA کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں روزانہ شام 5 بجے تا رات 9 بجے فون نمبرات 7893252060 ؍ 8317677247 پر ہیلپ لائن سہولت دستیاب رہے گی۔اس اجلاس میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر سمیع الزماں ، ماہر امراض شش ڈاکٹر عاطف اسمعیل کے علاوہ پروفیشنلس سولیڈاریٹی فورم PSFکے صدر جناب محمد عبد الجبار، انجینئر محمد اعظم علی بیگ ، سیکریٹری جماعت اسلامی ہند حیدرآباد و دیگرموجود تھے۔