کورونا کا ٹیکہ لینے والی آشاورکر کی اے پی میں موت

   

حیدرآبادکا ٹیکہ لینے والی آشاورکر کی اے پی میں موت ہوگئی تاہم ہنوز اس کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ٹیکہ لینے سے موت ہوئی یا پھر اور مرض سے موت ہوئی۔ضلع اننت پور کوتہ چیرو علاقہ کی آشاورکر چندراکلا جس کی عمر 50برس تھی، سرکاری اسپتال میں کام کرتی تھی۔16جنوری کو اس نے کورونا ٹیکہ کا پہلا ڈوز لیا تھا۔ 13تاریخ کو اس نے دوسراڈوز لیا۔ رشتہ داروں نے الزام لگایا کہ وہ بعد میں سردرد و بخار سے متاثر ہوئی۔اس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔اس کے رشتہ داروں نے الزام لگایا کہ ٹیکہ لینے سے ہی موت ہوئی ہے ۔چندراکلا کا شوہر آرٹی سی کا موظف ملازم ہے ۔ جوڑے کو دو بچے ہیں۔رشتہ داروں نے کہاکہ چندراکلا کی تنخواہ پر ہی اس کے خاندان کا گذربسر ہورہا تھا۔رشتہ داروں نے کہاکہ اس کے خاندان کو حکومت مالی مدد فراہم کرے ۔