کورونا کا ٹیکہ لینے پر ہوائی سفر میں 20 فیصد ڈسکاونٹ

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان کی Go Air ایر لائن کمپنی نے ملک میں ڈومیسٹک سفر کرنے والے مسافرین کے لیے کورونا ٹیکہ کے دو ڈوز لینے پر 20 فیصد ڈسکاونٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ گووکی (Govacci scheme) کے تحت مسافرین کو یہ آفر دیا جارہا ہے ۔ اس آفر سے استفادہ کرنے کے لیے مسافرین کو مرکزی محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے جاری کردہ کوویڈ 19 ویکسنیشن سرٹیفیکٹ ساتھ رکھنے یا ایرپورٹ کے چک ان کاونٹر کے پاس آروگیہ ستیو موبائل ایپ میں ویکسینیشن اسٹیٹس کو لازمی طور پر بتانا ہوگا ۔ ساتھ ہی ٹکٹ پر 20 فیصد ڈسکاونٹ حاصل کرنے کے لیے گو فسٹ ویب سائیٹ یا موبائل ایپ کے ذریعہ ٹکٹ بک کرنے والوں کو ہی ڈسکاونٹ حاصل ہوگا۔ ہندوستان میں اومی کرون کی تعداد 200 سے تجاوز کرنے پر ایر لائن کمپنی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے ۔۔ ن