کورونا کو کنٹرول کرنے میں آیوش کا کردار اہم:کووند

   

گورکھپور۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہفتہ کو بتایا کہ عالمی وبا کووڈ۔19 کی دوسری لہر کو کنٹرول کرنے میں آیوش نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ کووند نے بھٹہٹ بلاک کے پپری۔ ترکلہا میں گرو گورکھناتھ آیوش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد کے موقع پر کہا کہ قدیم زمانے سے ہی جسم کو صحت مند رکھنے کے کئی طریقے رواج میں تھے انہیں اجتماعی طور سے آیوش کہتے ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر کو کنٹرول کرنے میں آیوش نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ وید کے زمانے سے ہمارے یہاں آروگیہ کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی رہی ہے ۔ کسی بھی ہدف کو حاصل کرنے کے لئے جسم پہلا ذریعہ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو دہائیوں سے آیوش کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ اس سے بڑی تعداد میں نوجوانوں کو روزگار بھی مل رہا ہے ۔ صدر جمہوریہ نے یہ کہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ گورکھناتھ کے نام پر آیوش یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے اور جلد ہی اس سے ملحق ہوکر یوپی میں آیوش کے سبھی ادارے مزید بہتر کام کریں گے ۔ کوونڈ نے کہا کہ عوامی صحت کے شعبے میں یوگی کی استفادیت سے ہم سبھی اچھی طرح سے واقف ہیں۔ہندوستان کا یوگ اتنا ہی قدیم ہے جتنی یہاں کی تہذیب وثقافت۔یوگ کے شعبے میں گورکھناتھ کا کرداد غیر معمولی ہے گورکھناتھ جی کی زندگی بے حد سادہ تھی۔ اس لئے کبیر داس نے ‘کلِکال میں انہیں لافانی قرار دیا ہے ۔ صدرجمہوریہ نے کہا کہ آیوروید قدیم طبی طریقہ ہے جس میں من جسم اور روح کے توازن پر پورا دھیان دیا جاتا ہے ۔ جبکہ فطری علاج ہمیں اپنے گاؤں آس پاس دستیابی فطری وسائل سے ہر طرح کی بیماریوں سے پاک ہونے کی راہ دکھاتا ہے ۔بابائے قوم مہاتما گاندھی فطری علاج کے قوی حامی تھی۔ اس سے قبل کووند نے ویدک منتروں کے درمیان گروگورکھناتھ آیوش یونیورسٹی کی سنگ بنیاد رکھی اور اسٹیج پر پہنچ کر فاونڈیشن اسٹون کی نقاب کشائی کی۔ بھومی پوجن میں صدر جمہوریہ کی بیوی و خاتون اول محترمہ سویتا کوند، گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے شرکت کی۔
صدر کووند ایودھیا میں رامائن کانکلیو کا آج افتتاح کریں گے
ایودھیا: صدر رامناتھ کووند اتوار کو ایودھیا میں رام للا کا درشن کرنے کے بعد رامائن کانکلیو کا افتتاح کریں گے ۔ رام کتھا پارک میں دو روزہ رامائن کانکلیو کے بعد ریاست کے دیگر 16 اضلاع میں بھی کانکلیو کا انعقاد ہوگا ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انج کمار جھا نے بتایا کہ صدر کووند ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے ۔