کورونا کیسوں میں کمی‘ 1436 نئے کیس، 14 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کیسوں میں کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1436 پازیٹیو کیس درج کئے گئے جبکہ 14 اموات ہوئیں۔ 3614 افراد صحت یاب ہوئے ۔ ریکوری شرح 94.85 فیصد ہوچکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسوں سے دوگنی تعداد میں مریض صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں پازیٹیو کیس 591170 درج ہوئے ہیں جبکہ 560776 افراد صحت یاب ہوئے۔ فوت افراد تعداد 3378 ہوچکی ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان 97751 ٹسٹ کئے گئے۔ گریٹر حیدرآباد میں 184 نئے کیس درج ہوئے جبکہ دیگر اضلاع میں کتہ گوڑم 89 ، کریم نگر 67 ، کھمم 148 ، ملکاجگیری 71 ، نلگنڈہ 118 ، رنگاریڈی 78 ، سوریا پیٹ 64 اور ورنگل ( اربن ) میں 54 نئے کیسس درج کئے گئے۔