کورونا کی تیسری لہر ، برطانیہ میں ہفتہ وار 20 لاکھ افراد کی ٹیکہ اندازی لازمی

   

لندن : لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹروپکل میڈیسن (ایل ایس ایچ ٹی ایم) کے حالیہ مطالعے میں سامنے آیا ہے کہ برطانیہ کو کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچنے کے لیے کم از کم 20 لاکھ افراد کو ہفتہ وار لازمی طور پر ویکسین دینی ہو گئی۔امریکہ کی ‘جان ہاپکنز یونیورسٹی’ کے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس سے 71 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ حکام نے 23 لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔حالیہ مطالعے میں واضح کیا گیا ہے کہ سب سے کڑی صورتِ حال یہ ہو گی کہ برطانیہ میں چوتھے درجے کی پابندیاں عائد کی جائیں۔ جب کہ جنوری میں اسکول بھی بند رکھے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کم از کم 20 لاکھ افراد کو ہر ہفتے ویکسین دی جائے۔ مطالعے کے مطابق یہ وہ واحد صورتِ حال ہو سکتی ہے کہ اسپتالوں میں موجود انتہائی نگہداشت کے یونٹس (آئی سی یو) پر دباؤ اپنی بلند ترین سطح پر نہ پہنچے۔ جس طرح وبا کی پہلی لہر میں سامنا کرنا پڑا تھا۔مطالعے میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے انسداد کی مؤثر ویکسین کے نہ ہونے، کیسز میں اضافے، اسپتالوں میں مریضوں کی آمد میں بڑھنے، انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیادہ مریضوں کا داخلہ اور اموات کی شرح 2021 میں گزشتہ برس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔