کورونا کی چوتھی لہر کی آہٹ محسوس ہوتے ہی وزیراعظم مودی نے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کا بلایا اجلاس

,

   

نئی دہلی: کورونا کو آئے اب تین سال مکمل ہو رہے ہیں، لیکن اب تک اس کا قہر کم نہیں ہوا ہے۔ جیسے ہی لگتا ہے کہ اب یہ ختم ہونے والا ہے، ویسے ہی اس کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے یہی ہو رہا ہے۔ ہر دن دو ہزار سے زیادہ کورونا انفیکشن کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ اس خطرناک صورتحال کو وزیر اعظم مودی نے سنجیدگی سے لیا ہے اور بدھ کو اس معاملے میں سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کا ورچوئل اجلاس بلایا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے خود ٹوئٹ کرکے جانکاری دی ہے کہ 27 اپریل کو 12 بجے دن میں کووڈ-19 کی صورتحال پر جائزہ کے لئے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم مودی کی میٹنگ کے بعد کورونا پر قابو پانے کے لئے کچھ اہم فیصلے لئے جاسکتے ہیں کیونکہ کئی ریاستوں میں کورونا سے متعلق سخت پابندیوں کو واپس لے لیا گیا ہے، جس کے سبب انفیکشن کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔