کورونا کے ایک معائنہ کیلئے 4,500 روپئے کیوں : ہائیکورٹ

   

حیدرآباد 3 اپریل ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ہائیکورٹ نے ریاستی حکومت سے سوال کیا کہ یہاں کورونا وائرس کے معائنہ کیلئے 4500 روپئے کیوں وصول کئے جا رہے ہیں۔ ہائیکورٹ نے ریاستی حکومت سے سوال کیا کہ بحران کی اس گھڑی میں اس وائرس کا ٹسٹ مفت کیوں نہیں کیا جاسکتا ۔ واضح رہے کہ عدالت کے علم میں یہ بات لائی گئی تھی کہ ریاست میں کورونا وائرس کا ایک ٹسٹ 4500 روپئے میں کیا جا رہا ہے اور یہ استدعا کی گئی تھی کہ یہ ٹسٹ مفت کرنے کے احکام جاری کئے جانے چاہئیں۔ ہائیکورٹ نے ریاستی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 8 اپریل کو مقرر کی ہے ۔