کورونا کے پھیلاؤ پرچین کا محاسبہ کیا جانا چاہئے :ٹرمپ

,

   

واشنگٹن : اقوام متحدہ: صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں چین پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو کورونا وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے لئے جوابدہ ہونا چاہئے ۔ ٹرمپ نے کہا ‘‘کورونا وبا کی ابتدا میں چین نے صرف گھریلو سفر پر پابندی عائد کی تھی جبکہ دنیا کو متاثر کرنے کیلئے بین الاقوامی پروازیں جاری رکھیں۔ اقوام متحدہ کو اس معاملہ میں چین کویقینی طورپرجوابدہ ٹھہرایاجانا چاہئے ’’۔ٹرمپ کے اس سخت بیان پر ردعمل میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کا کسی بھی ملک کیساتھ سرد یا گرم جنگ لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا‘‘دنیا کے ممالک کو یکطرفہ اور تحفظ پسندی کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے اورعالمی صنعتی اور سپلائی چین کو مستحکم اور ہموار عمل کو یقینی بنانے کیلئے کام کرنا چاہئے ’’۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ کورونا کی وبا کے آغاز کے بعد سے ہی امریکہ اور چین کے مابین تعلقات میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے اور ٹرمپ نے کورونا وبا کے متعلق چین پر نمایاں طور پر حملہ کیا ہے ۔ کورونا وائرس سے اب تک دنیا میں 3,12,45,797 متاثر ہوئے ہیں اور 9,63,693 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔