نئی دہلی : ملک میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 86 بڑھ کر 2525 ہو گئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 6747 کووڈ ویکسین لگائی گئیں اور اب تک کل 220 کروڑ 64 لاکھ 08 ہزار 507 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔جمعہ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے میں 197 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 26 ایکٹو کیسز ہیں، کیرالہ میں 23، ہماچل پردیش میں 14، گجرات اور راجستھان میں سات سات، تامل ناڈو میں چھ، پنجاب میں پانچ، تلنگانہ اور اتر پردیش میں تین تین، دہلی، مدھیہ پردیش اور اوڈیشہ میں بالترتیب ایک ایک کیس سامنے آیا ہے ۔تفصیلی اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ 87 ہزار 162 اور اس مرض سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 53 ہزار 865 ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد530772 ہے ۔