کورونا ہاسپٹل کی حالت پر ریمارک ‘ آسام رکن اسمبلی گرفتار

,

   

گوہاٹی / ناگاوں 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام میں اپوزیشن کے ایک رکن اسمبلی کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے کورونا متاثرین کا علاج کرنے والے دواخانوں اور قرنطینہ مراکز کے تعلق سے قابل اعتراض ریمارکس کئے تھے اور انہیں ڈیٹنشن سنٹر سے بھی ابتر قرار دیا تھا ۔ آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے رکن اسمبلی امین الاسلام کو آج صبح حراست میں لیا گیا تھا اور ابتدائی تفتیش کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس بھاسکر جیوتی مہنتا نے یہ بات بتائی ۔