کورٹلہ

   

٭واٹر پلانٹ میں صفائی ستھرائی کی تاکید
٭عوامی قائدین کے ساتھ کرکٹ ٹورنمنٹ
٭بس کی خاتون کنڈکٹر پر حملہ کا واقعہ

کورٹلہ /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر بی تروپتی کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ نے منگل کے دن مجلس بلدیہ کورٹلہ آفس میں واٹر پلانٹ مالکین کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ نے کہا کہ منیرل واٹر پلانٹ مالکین سے عمدہ طریقہ اختیار کرنے ہر واٹر پلانٹ کے مالک اپنے واٹر پلانٹ کے قریب صاف و ستھرائی کا خیال رکھنے اور صاف و شفاف واٹر باٹل استعمال کریں ۔ اس کے علاوہ واٹر پلانٹ کو ہر دن صفائی کے ٹسٹ منعقد کرنے کو کہا ۔ عمدہ طریقہ کار اختیار کرنے واٹر کین کو 90 دن سے زیادہ استعمال نہ کرنے کو کہا ۔ واٹر پلانٹ میں آئی ایس آئی ، بی آئی ایس لائیسنس ضرور رکھیں۔ اجازت کے بغیر پلانٹ کو بند کردیا جائے گا ۔ اس پروگرام میں سانیٹری انسپکٹر مسٹر گجانند ہیلتھ اسسٹنٹ مسٹر پروین کمار واٹر پلانٹ کے منتظمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے ملازمین اور دیگر افراد نے شرکت کی ۔
٭٭ کلواکنٹلہ سنجے رکن اسمبلی کورٹلہ نے منگل کے دن ابلاپور گاؤں میں ابلاپور پریمئیر لیگ سیزن 1 کرکٹ ٹورنمنٹ کا مقامی عوامی قائدین کے ساتھ مل کر آغاز کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے دوستی کا جذبہ فروغ پاتا ہے۔ انہوں نے کھیلوں کے ساتھ نوجوانوں کو ہر شعبہ میں آگے بڑھنے کو کہا ۔ بعد ازاں کھلاڑیوں سے تعارف کرواتے ہوئے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلا ۔ اس پروگرام میں صدر منڈل بی آر ایس پارٹی مسٹر ڈی راجیش نائب صدر جی اننتا سوامی ایم بی ٹی سی بی گنگادھر بی آر ایس شعبہ خواتین صدر شریمتی اے لکشمی صدر گرام پنچایت مسٹر بنڈی سریش ، بی آر ایس پارٹی قائدین بی سندریا ، مسٹر تکاریڈی ، نریندر ریڈی ، نریش اور دیگر نے شرکت کی ۔
٭٭ کورٹلہ ٹاون میں آر ٹی سی بس میں سفر کرنے والے ایک مسافر کی جانب سے خاتون کنڈکٹر پر حملہ کرنے کا واقعہ پیش آیا ۔ کورٹلہ میں بروز منگل ویملواڑہ ڈپو کی آر ٹی سی بس کورٹلہ کے جدید بس اسٹانڈ میں مسافروں کو چڑھا کر واپس ویملواڑہ جارہی تھی ۔ بس میں ایک شخص جو نشہ میں دھت تھا ۔ مہیلا کنڈکٹر کے ساتھ الجھ پڑا ۔ بعد ازاں خاتون کنڈکٹر پر حملہ کیا۔ ڈرائیور نے درمیان میں بس کو آئی بی کے پاس روک دیا اور حملہ کرنے والے شخص کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔