کوشل پنجابی کی آخری رسومات

   

ممبئی۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹی وی اداکار کوشل پنجابی کو آج ان کے ارکان خاندان، دوستوں اور مداحوں کی موجودگی میں آخری رسومات انجام دی گئیں۔ ان کے خاندان نے میڈیا سے درخواست کی تھی کہ ان کی نجی رازداری کا احترام رکھا جائے کوشل پنجابی نے باندرہ پر واقع قیام گاہ میں جمعہ کی اولین ساعتوں میں خودکشی کی تھی اورخودکشی نوٹ میں لکھا تھا کہ ان کے انتہائی اقدام کیلئے کوئی بھی ذمہ دار نہیں ہے۔ پنجابی کی شادی ایک یوروپی عورت آؤڈری ڈولین سے ہوئی تھی لیکن کچھ عرصہ سے دونوں الگ الگ رہ رہے تھے۔