کولمبیاکی جیل میں بغاوت، 52 قیدی ہلاک

   

بوگوٹا : کولمبیا کے شہر تولویا کی جیل میں، بغاوت شروع کرنے کے لئے، قیدیوں کی طرف سے لگائی گئی آگ کی وجہ سے 52 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق ‘والے ڈیل کاوکا’ انتظامیہ سے منسلک علاقے تولویا جیل میں سرکشی اور آگ کے نتیجے میں 52 قیدی ہلاک اور 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔کولمبیا قومی جیل انسٹیٹیوٹ INPEC کے منیجر ٹیٹو کاسٹیلانوس نے کہا ہے کہ آگ صبح کے وقت اور 180 قیدیوں پر مشتمل وارڈ نمبر 8 میں قیدیوں کے تکیوں کو جلانے کی وجہ سے شروع ہوئی۔کاسٹیلانوس نے کہا ہے کہ ” جیلر آگ بجھانے کی کوشش میں ناکام رہے ہیں۔ پولیس اور فائر بریگیڈ نے کاروائیاں شروع کر دی ہیں لیکن تاحال حالات قابو میں نہیں لئے جا سکے۔ جیل کے اطراف میں وسیع پیمانے پر حفاظتی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں”۔