کولمبیا کا اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کا انتباہ

   

بوگوٹا : کولومبیا کے صدر گوستاووو پیترو نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے سلامتی کونسل کے غزہ میں جنگ بندی کے فیصلے کی پابندی نہ کی تو اس سے سفارتی تعلقات توڑ لیں گے۔ صدر نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں اس بات کا اظہار کیا ہے۔ صدر پیترو نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں عالمی ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سلامتی کونسل کے فیصلے کی پابندی نہ کرنے پراسرائیل سے تعلقات منقطع کر لیے جائیں۔ یا د رہے کہ 15 رکنی سلامتی کونسل نے رمضان کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے لیے قرارداد 14 ووٹوں سے قبول کی تھی جس میں امریکہ غیر حاضر رہا تھا۔غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 32 ہزار کے قریب فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔