کولمبیا کوئلے کی کان میں دھماکہ 4 ہلاک ،7لاپتہ

   

بوگوٹا : کولمبیا میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 4مزدور ہلاک اور 7افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے وسطی علاقے میں موجود ایک کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں کان میں کام کرنے میں مصروفے 4مزدور موقع پر جا بحق جبکہ 7افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔امدادی کارکنوں نے نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہیاور لا پتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔