کولکتہ کی عمارت سے 2000، 500، 100 روپئے نوٹوں کی بارش

,

   

کولکتہ ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وسطی کولکتہ میں ایک بلڈنگ کی چھٹویں منزل سے 100 روپئے، 500 روپئے، 2000 روپئے کے نوٹوں کی بارش پرمبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گشت کررہا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈائرکٹوریٹ ریونیو انٹلیجنس کے چند عہدیدار تلاشی لینے کیلئے ایک خانگی ادارہ کے دفتر پہنچے تھے۔ پولیس نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔