کولکتہ کے ایسکے موویز اسٹوڈیو میں آتشزدگی

   

کولکتہ: مغربی بنگال کے جنوبی کولکتہ کے کدگھاٹ میں واقع ایسکے موویز کے اسٹوڈیو میں جمعرات کو زبردست آگ لگ گئی۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ ذرائع نے بتایا کہ 15 فائر ٹینڈرز نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ صبح 6.41 بجے لگنے والی آگ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ٹولی گنج کے بھیڑ بھاڑ والے بابورام گھوش روڈ پر واقع ایک گودام میں لگی آگ پر ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پالیا گیا۔اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ آگ لگنے کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔مغربی بنگال حکومت کے وزیر اروپ بسواس صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔