کونڈا وشویشور ریڈی کی ایٹالہ راجندر سے ملاقات

   

حیدرآباد۔ سابق رکن پارلیمنٹ کونڈا وشویشور ریڈی نے آج سابق ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر سے ملاقات کی ۔ وشویشور ریڈی آج شاہ میر پیٹ میںایٹالہ کی قیامگاہ پہونچے اور ان سے ملاقات کی ۔ واضح رہے کہ دو دن قبل ہی ایٹالہ راجندر کو ریاستی کابینہ سے برطرف کردیا گیا تھا ۔ موجودہ حالات میں وشویشور ریڈی کی ایٹالہ سے ملاقات کو اہمیت کی حامل سمجھا جا رہا ہے ۔