کووڈ مثبت افراد کو سماج کے رویہ سے کافی دشواریوں کا سامنا

   

حالات پر قابو پانے شعور بیداری ضروری ، طبی عہدیداروں سے وزیر صحت ایٹالہ راجندر کا خطاب

کریمنگر۔تلنگانہ ریاستی وزیر برائے صحت وطبابت ایٹلا راجندر ، ریاستی پرنسپل سکریٹری سید علی مرتضی ، ریاستی کمشنر برائے صحت و طبابت کرونہ، ریاستی ڈائرکٹر سرینواس ریاست میں کوویڈ کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کئے جارہے اقدامات کے متعلقہ تمام اضلاع کے ضلعی عہدیداران برائے صحت و طبابت کے ہمراہ صبح 11 تا 1:30بجے تک ویڈیو اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوویڈ مثبت افراد کو سماج کے رویہ کی وجہ کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے ،انہوں نے ان حالات پر قابو پانے کیلئے عوام میں شعور بیداری پروگرام و ماہرین کے ذریعہ مشاورت کی فراہمی کی ہدایت دی ۔ اسکے لئے عوامی نمائندوں کو گرام پنچایتوں میں بڑے پیمانے کی تشہیر کی صلاح دی۔ طبی عہدیداران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ طبی عہدیداران و عملہ عوام کے بھروسہ کو برقرار رکھتے ہوئے بہترین خدمات کی انجام دہی کیلئے خود کو وقف کریں۔ عملہ محکمہ طب کی حوصلہ افزائی کیلئے پچھلی دفعہ کی طرح ماہانہ تنخواہ کے ساتھ 10 فیصد معاوضہ فراہم کیا جائیگا۔ محکمہ طب کے عہدیداران کے خدمات قابل ستائش ہیں ، انہوں نے اسی حوصلہ و جذبہ کے ساتھ خدمات کی انجام دہی کی خواہش کی۔ عہدیداران کو آپسی تعاون کے ساتھ خدمات کی انجام دہی کی ہدایت دی۔انہوں نے مزید کہاکہ کوویڈ مثبت معاملات کیلئے ہاسپٹل میں 2-1 آکسجن کی سہولت والے بستروں کو تیار رکھا جائے۔ دیہاتوں میں کورونا علامتوں کے حامل افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے، ابتدائی طبی مراکز میں ریاپیڈ اینٹیجن ٹسٹ کٹ کے ذریعہ تصدیق کرنے مرض کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ اے این ایم ، آشا ورکروں ، رورل اربن پی ہیچ سی ،سی ہیچ سی ،

اے ہیچ میں پلس آکسی میٹر کی دستیابی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ریاستی پرنسپل سکریٹری سید علی مرتضی نے کوویڈ تصدیق کیلئے رجوع ہونے والے افراد کی تفصیلات کو فوری ایپ میں درج کرنے کی ہدایت دی۔ ریاستی کمشنر برائے صحت و طبابت واکاٹی کارونہ نے کنٹینمنٹ ایریا میں سروے کا انعقاد کرتے ہوئے مثبت کیسوں کو اندرون 24 گھنٹے آئسولیشن کٹ کی فراہمی کی ہدایت دی۔ ڈائرکٹر محکمہ صحت وطبابت سرینواس نے کہاکہ دواخانوں میں ابتدائی سہولیات کی دستیابی کیلئے انتظامات کئے جائینگے۔ عملہ طب کو وقت پر دستیاب رہنے اور فرض شناسی کے ساتھ خدمات کی انجام دہی کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں ضلع ٹیبی عہدیدار ڈاکٹر راویندر ریڈی ، ڈپٹی ڈی ایم ہیچ او ڈاکٹر روی سنگھ ، ڈاکٹر جویریا ، ڈاکٹر ساجیدا ، ڈاکٹر جیوتی ، ڈاکٹر راج گوپال ، ڈاکٹر راجیندر ریڈی و دیگر نے شرکت کی۔