نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 205.22 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب پانچ کروڑ 22 لاکھ 51 ہزار 408 ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 19 ہزار 893 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 478 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.31 فیصد ہے ۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 4.94 فیصد ہوگئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 20 ہزار 419 افرادکووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 34 لاکھ 24 ہزار 29 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.50 فیصد ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ تین ہزار چھ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔