کووڈ ویکسینیشن میں 207.29 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

   

نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 207.29 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 7 کروڑ 29 لاکھ 46 ہزار 593 ویکسین دی لگائی چکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 16 ہزار 299 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 25 ہزار 76 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.28 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 4.58 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 19 ہزار 431 لوگوں کو کووڈ سے نجات بھی ملی ا ہے ۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 35 لاکھ 55 ہزار 41 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔