کووڈ ٹیکہ اندازی 90 کروڑ کی تعداد عبور کرنے کی راہ پر گامزن

   

نئی دہلی ۔ ملک میں کووڈ ٹیکہ اندازی مہم زور و شور سے جاری ہے اور ہفتہ کو اس کے 90 کروڑ کی تعداد عبور کرنے کا امکان ہے ۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69 لاکھ 33 ہزار 838 ویکسین دی گئیں۔ یومیہ اوسطا 60 لاکھ ویکسین دی جا رہی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ آج صبح 7 بجے تک کل 89 کروڑ 74 لاکھ 81 ہزار 554 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار 455 مریض انفیکشن سے پاک ہو ئے ۔ اب تک تین کروڑ 30 لاکھ 68 ہزار 599 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 97.86 فیصد ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 354 نئے کووڈ کیس سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 273889 کووڈ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ یہ ملک میں کل متاثرہ کیسز کا 0.81 فیصد ہے ۔ ملک بھر میں کووڈ ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں توسیع جاری ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 1429258 لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے ۔ ملک میں کل 57 کروڑ 19 لاکھ 94 ہزار 990 کووڈ ٹسٹ کئے گئے ہیں۔