کووڈ کے 215.47 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

   

نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کے تحت 215.47 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 15 کروڑ 47 لاکھ 80 ہزار 693 ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 4369 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.1 فیصد ہے ۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 1.25 فیصد ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے میں 5178 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں جس سے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 46 ہزار 347 رہ گئی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 39 لاکھ 30 ہزار 417 مریض کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.71 فیصد ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تین لاکھ 50 ہزار 468 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک میں اب تک کل 88 کروڑ 99 لاکھ 43 ہزار 859 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔