نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کوویڈ ٹیکہ اندازی مہم کے تحت 207.13 کروڑ سے زیادہ کوویڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب سات کروڑ 13 لاکھ 71 ہزار 204 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 16 ہزار 47 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 28 ہزار 261 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.29 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 4.94 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 19 ہزار 539 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ہے ۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 35 لاکھ 35 ہزار 610 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.52 فیصد ہے ۔