کوویڈ ٹیکہ کی خصوصی مہم ، لاپرواہی پر عہدیداروں کو نوٹس

   

محبوب نگر میں کلکٹر کی کارروائی ، ہر مرکز پر روزانہ 100 ویکسین دینے کی ہدایت ، شعور بیداری پر زور

محبوب نگر ۔ کوویڈ ویکسینیشن کے خصوصی ڈرائیور پر غفلت برتنے پر ضلع و منڈل سطح کے عہدیداروں کو نوٹس وجہ نمائی جاری کی گئی ۔ ریاستی حکومت نے ایک مہم کے تحت خصوصی ڈرائیور کا آغاز کیا تھا ۔ لیکن لاپرواہی پرتنے پر کوئل کنڈہ منڈل کے تحصیلدار ایم پی ڈی او ، ایم پی او ، اے این ایم ، پنچایت سکریٹری ، ایم پی ایچ او کو وجہ نمائی نوٹسیں جاری کی گئیں ۔ ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ نے ہفتہ کے دن اپنے کیمپ آفس میں ویکسین خصوصی ڈرائیو سے متعلق ویڈیو کانفرنس منعقد کی ۔ کوئل کنڈہ منڈل میں روزآنہ 100 افراد کو ویکسن دینے کا نشانہ دیا گیا تھا ۔ لیکن ضلع کلکٹر کو موصولہ رپورٹ میں صرف 9 افراد کو ہی ویکسین دیا گیا ۔ اس ضمن میں ایڈیشنل کلکٹر ستیاراما راؤ نے بھی ضلع کلکٹر کو رپورٹ دی کہ منڈل میں ویکسن کے تعلق سے شعور بیداری مہم بھی نہیں چلائی گئی ۔ ان رپورٹس کی بنیاد پر وجہ نمائی نوٹسیں جاری کی گئیں ۔ اس کے علاوہ کوویڈ ویکسن خصوصی اجلاس سے غیر حاضر رہنے والے ضلع نیڈ کیمپ آفیسر ، لیگل میٹرولوجی انسپکٹر ، ہارٹیکلچر اے ڈی کو بھی وجہ نمائی نوٹسیں جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ 18 سال سے زائد عمر والے افراد کو ویکسن شعور بیداری پروگرام کا جائزہ لیا جائے ۔ انہوں نے ضلع منڈل سطح کے عہدیداروں کو پابند کیا کہ پروگرام کو صد فیصد کامیاب بنائیں ۔ تمام مراکز میں روزانہ 100 ویکسین دئے جائیں ۔ مراکز پر سرپنچس کی قلت نہ ہونیکے اقدامات کئے جائیں ۔ عوامی قائدین بھی عہدیداروں سے تعاون کریں ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹرس ستیا راما راؤ ، نندالا پوار ، ڈی آو او سورنا لتا ، آر ڈی او پدما شری ، اسپیشل منڈل عہدیدار ، میڈیکل آفیسرس و دیگر موجود تھے ۔