کوویڈ کے خاتمہ کیلئے احتیاطی تدابیر پر زور

   

نظام آباد میں میڈیکل آفیسرس کے ساتھ کلکٹر کی ویڈیو کانفرنس
نظام آباد : ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے آج میڈیکل آفیسرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کیا اور اس موقع پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوویڈ کے خاتمہ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہر شخص ماسک اور سماجی دوری اور سینٹیائزر کا استعمال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ کا ٹسٹ ہر پرائمری ہیلت سنٹر مین لازمی طور پر کریں اور کم از کم 25 ٹسٹ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر پرائمری ہیلت سنٹر میں کے سی آر کیٹ فراہم کریں اگر کسی پرائمری ہیلت سنٹر میں کیٹس نہ ہونے کی صورت میں انہیں اطلاع دیں ۔ چند پرائمری ہیلت سنٹروں میں ٹسٹ کی سست رفتار پر افسوس کا اظہار کیا اور زیادہ سے زیادہ ٹسٹ کرنے کی ہدایت دی ۔ پرائمری ہیلت سنٹر وں میں حاملہ خواتین کی تعداد بارے میںآنگن واڑی ورکرس دریافت کرتے ہوئے انہیں سہولتیں فراہم کریں اور ڈیلیوری تک ان کی رہنمائی کریں۔ ڈیلیوری کو آنے والی خواتین کو کھانے اور پانی کی سہولتیں پہنچائیں ۔ خانگی دواخانوں میں 59 فیصد ڈیلیوریاں ہورہی ہے اور سرکاری دواخانوں میں 51 فیصد ڈیلیوریاں ہورہی ہے اس بارے میں تفصیلات آن لائن سے مربوط کرنے اور ڈیلیوریوں کی تعداد میں اضافہ کیلئے میڈیکل آفیسرس کی کارکردگی ضروری ہے لہذا میڈیکل آفیسر کی تعداد میں اضافہ کیلئے اقدامات کریں۔ اس موقع پر ڈی ایم اینڈ ایچ او سدرشن ، ڈپٹی ڈی ایم اینڈ ایچ او تکا رام ، ڈاکٹر انجنا کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔