کوٹہ-ڈکنیا اسٹیشن بین الاقوامی معیار کا ہوگا

   

کوٹہ: مغربی وسطی ریلوے کے کوٹا ڈویژن میں واقع ڈکنیاریلوے اسٹیشن کا360.83کروڑ روپے خرچ کر کے بین الاقوامی معیارکے مطابق مسافروں کی سہولیات کے لئے تعمیرنوکروایا جارہا ہے۔ کوٹا ڈویژن کے ڈکنیا اسٹیشن کے تعمیر نوکا کام اگلے دو سال میں اکتوبر،2024تک جب کہ کوٹا اسٹیشن کے تعمیر نو کاکام 30مہینوں میں اپریل 2025تک پورا کر لیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ریلوے نے ملک کے 199ریلوے اسٹیشنوں کو بین الاقوامی معیارکے مطابق مسافروں کی سہولیات کے لئے تعمیر نو کا بیڑا اٹھایاہے ، جس میں مغربی و سطی ریلوے میں کوٹا ڈویژن کے اورڈکنیاریلوے اسٹیشن بھی شامل کئے گئے ہیں۔ ان میں سے کئی ریلوے اسٹیشنوں کے تعمیر نو کے کام کے لئے ٹینڈرزجاری ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں ان 199اسٹیشنوں میں سے حال میں 32اسٹیشنوں پران دنوں دوگنی تیزی سے تعمیر نو کا کام کیا جا رہا ہے۔ کوٹا ڈویژن کے سینئر تجارتی مینیجر روہت مالویہ نے بتایا کہ تعمیری کاموں کے تحت خاص مقصد مسافروں کے لئے بین الاقوامی معیاری سطح پر سہولیات مہیا کراناہے۔