کوڑنگل عیدگاہ و قبرستان کی اراضی پر غیر مجاز قبضہ کے خلاف کلکٹر سے نمائندگی

   

کوڑنگل – 01 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 28 فبروری 2023 بروز منگل کلکٹر کے دورے کوڑنگل کے موقع پر یس یم غوثن وجودی سابق ڈپٹی سرپنچ کوڑنگل کی قیادت میں ایک وفد نے وقارآباد ضلع کلکٹر جناب سی نارائن ریڈی صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے شہر کوڑنگل کے عیدگاہ قبرستان انعام لیانڈ ہے جس کا سروے نمبر 1196 ہے کا جلد سے جلد سروے کراتے ہوئے ناجائز قبضہ داروں کو برخواست کرانے کی اپیل کی کلکٹر صاحب وفد کے مطالبات کو بغور سماعت کرتے ہوئے مسلمانوں کو تیقن دیا کہ جلد سے جلد سروے کراتے آپ کے مطالبات حل کردیا جائے گا کلکٹر نے تحصیلدار کوڑنگل بوچیا کو ہدایت کی کہ جلد سے جلد سروے کراتے ہوئے حودود متعین کرنے کا حکم دیا اور مسلمانوں سے کہا کہ سروے ہونے کے بعد ناجائز قبضہ داروں کا دیکھا جائے گا اس موقع پر شیخ محبوب سابق ڈپٹی تحصیلدار محمد شاکر قادری محمد قاسم عبداللہ خان اجمیر سید ارشد علی قادری محمد عبدالکریم اشرافی امام و خطیب مکہ مسجد جاوید اقبال سید واحد رضا محمد رحیم شیخ رومان محمد عبدالمقیت شیخ عادل نظامی سید اسحاق پاشاہ محمد ابراہیم چھوٹو محمد واجد سونڈ محمد شفیق شبو مقصود حسین محمد خلیل دیگر کثیر تعداد میں مسلمان موجود تھے۔