کوڑنگل /22 مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حافظ محمد عبدالباسط رشادی ناظم مدرسہ عربیہ دارالعلوم کوڑنگل نے سیاست نیوز کو بتایا کہ ماہ رمضان المبارک میں کوڑنگل مستقر و اطراف و اکناف دیہاتوں و قصبات میں نماز تراویح کیلئے مدرسہ ہذا کے حفاظ کرام کا انتظام کیا گیا ہے ۔ مسجد عمر بن خطاب تحت مدرسہ عربیہ دارالعلوم کوڑنگل روزآنہ تراویح میں چاند رات سے مولانا حافظ کلیم الدین قاسمی استاذ مدرسہ ہذا تین پارے سنائیں گے ۔ گیارہ رمضان سے دو پارے سنائیں گے ۔ مسجد ابراہیم شانتی نگر کوڑنگل میں امام مسجد ہذا مولانا حافظ محمد نصیر احمد سراجی تراویح میں روزانہ سوا پارہ سنائیں گے ۔ جامع مسجد پرانا کوڑنگل میں حافظ آصف الدین ، جامع مسجد حسن آباد میں حافظ رسول قریشی ، جویریہ مسجد حسن آباد میں حافظ اویس احمد ، جامع مسجد ننیٹور میں حافظ احمد ، جامع مسجد کدریملہ میں حافظ ابراہیم ، جامع مسجد سنگائے پلی میں حافظ لائق علی ، جامع مسجد آلیٹ میں حافط عبدالرحمن ، جامع مسجد پرساپور میںحافظ رفیق ، جامع مسجد ابرلہ پلی میں حافظ خلیل احمد ، جامع مسجد قاضی پور میں حافظ و قاری مفتی یوسف ، جامع مسجد دولت آبیاد میں حافظ ابراہیم قریشی ، جامع مسجد چندراکل میں حافظ ابراہیم جامع مسجد کھدرائن پلی حافظ ابراہیم ، جامع مسجد پیالہ مدی میں حافظ سلمان ، جامع مسجد کرن کوٹ میں حافظ محمد شفیع ، مسجد رحیمیہ محبوب نگر میں مولانا حافظ اسماعیل رشادی، جامع مسجد چٹلہ ئی میں حافظ عمران خان ، عاشورخانہ ینکے پلی میں حافظ محمد سعید ، جامع مسجد کوتور میں مولانا عبدالرحمن رشادی ، خواتین میں تراویح کا نظم جناب امتیاز کارگل کالونی کے مکان پر حافظ محمد عظمت اور جناب معراج الدین بھائی اور خلیل بھائی الیکٹرک کے مکان پر حافظ ابو طلحہ سراجی روزانہ تراویح میں سوا پارہ سنائیں گے ۔