کوہلی سبکدوشی کے بعد بیٹ کو ہاتھ نہیں لگائکوہلی سبکدوشی کے بعد بیٹ کو ہاتھ نہیں لگائیں گے

   

سڈنی۔15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے سبکدوشی کے بعد منظر نامے سے غائب ہونے اور کرکٹ بیٹ کو ہاتھ نہ لگانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں کیریئر کے خاتمے پر کسی بھی حیثیت سے کرکٹ کے ساتھ وابستگی نہیں رکھوں گا اور اس سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا ارادہ ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ واضح کیا کہ وہ اپنی سبکدوشی کے بعد آئی پی ایل سمیت کسی بھی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں حصہ نہیں لیں گے اور سبکدوشی کا مطلب کرکٹ کیریئر کا مکمل اختتام ہوگا، دوبارہ بیٹ نہیں اٹھائیں گے اور کرکٹ کے منظر نامے سے با لکل غائب ہو جائیں گے۔ کوہلی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کے بہترین بیٹسمین ہیں۔ ہندوستانی کپتان کے مطابق مستقبل کے بارے میں کوئی حتمی بات کرنا مشکل ہے لیکن وہ بین الاقوامی کرکٹ کے ساتھ ساتھ باقی ہر قسم کی کرکٹ بھی چھوڑ دیں گے اور ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کھیلنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ حقیقت یہ ہے کہ میں نے پچھلے 5 برسوں میں بہت کرکٹ کھیل لی ہے اور اب ایسی کوئی خواہش باقی نہیں کہ قومی ٹیم کی نمائندگی چھوڑنے کے بعد بھی کھیل سے وابستہ رہوں۔
یں گے