کوہلی نے 17 سال پرانا سچن کا ریکارڈ توڑ دیا

   

222 ونڈے اننگز میں 11,000 رنز کی تکمیل
مانچسٹر ۔16 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے کپتان ویراٹ کوہلی تاج پہلے ہی سے بہت زیادہ آراستہ ہے لیکن دنیا کے سب سے تیز رفتار کرکٹر بن جانے اور ونڈے انٹرنیشنل میں 11,000 رنز کی تکمیل کے بعد اس تاج کی تزئین میں مزید اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے سچن تنڈولکر کا 17 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ہندوستان کے اس کپتان کو ایک سنگ میل قائم کرنے کیلئے صرف 57 رنز کی ضرورت تھی۔ پاکستان کے خلاف سب سے بڑے ورلڈ کپ میچ سے پہلے ہی انہیں یہ مقام حاصل کرنا تھا ۔ کوہلی نے بارش کے سبب میچ کو مسدود کردینے سے قبل 71 رنز بنائے تھے ۔سچن تنڈولکر نے انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے 28 جنوری 2002ء میں کانپور میں ونڈے میچ میں 11,000 رنز کی تکمیل کی تھی۔ انہوں نے اس مقام کو پہونچنے کیلئے 224 ونڈے میچس میں جملہ 276 اننگز کھیلے تھے جبکہ کوہلی صرف 222 اننگز کھیل کر کھلاڑیوں کی اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ کوہلی اس فہرست میں شامل 9 ویں کھلاڑی ہیں اور وہ تنڈولکر اور سورو گنگولی کے بعد تیسرے ہندوستانی کھلاڑی ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔