کوہلی کے بغیر بھی ہندوستان طاقتور ٹیم :لیون

   

میلبورن۔ تجربہ کار اسپنر ناتھن لیون کا خیال ہے کہ آئندہ سیریز کے آخری تین ٹسٹ میں ویراٹ کوہلی کی عدم موجودگی باوجود آسٹریلیائی ٹیم کو بارڈر۔گاوسکر ٹرافی میں دعویدار نہیں مانا جاسکتا کیونکہ ہندوستانی ٹیم میں بہت سارے سوپر اسٹارکھلاڑی ہیں۔ ہندوستانی کپتان کوہلی ایڈیلیڈ میں ابتدائی ٹسٹ کے بعد وطن روانہ ہوں گے کیونکہ جنوری کے اوائل میں اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لئے اداکارہ بیوی انوشکا شرما کے ساتھ رہنے کے لئے بی سی سی آئی نے رخصت منظور کردی ہے ۔ ٹیسٹ ماہر لیون نے کہا کہ وہ کوہلی کے خلاف محدود موقع ملنے سے ظاہر طور پر مایوس ہوں کیونکہ کوہلی دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں شمار ہوتے ہیں۔ کوہلی کی عدم موجودگی سیریز کے لئے مایوس کن ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اسٹیو اسمتھ اور مارنس لیبس شیگن کے ساتھ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ یہ مایوس کن ہے لیکن ہندوستان کے پاس اب بھی کئی سوپر اسٹارز موجود ہیں۔کوہلی نہیں ہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ٹرافی کے حق دار ہوگئے ۔ ہمیں ابھی بہت کام کرنا ہے اور بہت سارے ہوم ورک کرنا ہیں۔ہندوستان کے آسٹریلیا کے دورے پر تین ونڈے تین ٹی 20 اورچار ٹسٹ مقابلوں کی سیریزہوں گی۔ یہ سیریز27 نومبر کو شروع ہوگی۔پہلا ٹسٹ 17 دسمبر کو ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔کوہلی اس کے بعد ماباقی تین ٹسٹ مقابلو ںمیں نہیں ہوں گے۔