کوہلی کے نام نیاریکارڈ

   

ممبئی۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی ہر طرز کے بین الاقوامی مقابلوں میں فتوحات کی نصف سنچریمکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔کپتان ویراٹ کوہلی ہر فارمیٹ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں فتوحات کی نصف سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں جیسا کہ وہ ٹسٹ، ونڈے اور ٹی 20 تینوں میں اپنی ٹیم کی 50 فتوحات کا حصہ رہے ہیں۔انھوں نے گزشتہ روزنیوزی لینڈ پردوسرے ٹسٹ میں کامیابی کے ساتھ یہ منفرد اعزاز حاصل کیا۔یادرہے کہ کوہلی نے ٹی20ورلڈ کپ کے بعد ہندوستان کی ٹی20 ٹیم کی قیادت چھوڑد ی ہے اور اب انکی ونڈے قیادت پر بھی سوالیہ نشان لگا ہوا ہے اور خدشات ہیں کہ وہ اس قیادت کو بھی خیر باد کہہ دیں گے۔