کوہیر گرام پنچایت میں کئی ترقیاتی و فلاحی کاموں کی انجام دہی

   

18وارڈس میں پانی کا مسئلہ حل، ٹینکروں سے پانی کی سپلائی ختم۔ شیخ جاوید

کوہیر۔ شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ کوہیر میجر گرام پنچایت نے کوہیر مستقر میں واقع سرپنچ کیمپ آفس میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سال میں کوہیر گرام پنچایت میں کئی ترقیاتی و فلاحی کام انجام دیئے گئے ہیں۔ کوہیر کی عوام نے جس امید کے ساتھ مجھے سرپنچ منتخب کیا ہے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کوہیر میں جملہ 18 وارڈس ہیں یہاں پر ہر وقت مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کا ایک سنگین مسئلہ بنا رہتا تھا گزشتہ سرپنچس عوام کو پینے کے لئے پانی ٹینکروں سے سپلائی کیا کرتے تھے لیکن اب یہ مسئلہ تقریباً ختم ہوچکا ہے اور چند مقامات پر پریشانیوں کا سامنا ہے اس کو بہت جلد حل کرلیا جائے گا۔ شیخ جاوید نے بتایا کہ تین سال میں کوہیر آبادی کیلئے 35 بورویلس کی کھدائی عمل میں لائی گئی۔ اب کوہیر میں ٹینکروں سے آبی سربراہی بند ہوگئی ہے اور کوہیر میں ہر الیکٹرک پولس پر اسٹریٹ لائٹوں سے منور کیا گیا ہے اور اب تقریباً 1.5 کروڑ روئے کی لاگت سے سڑکوں کے تعمیراتی کاموں کو انجام دیا گیا ہے اور مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار پروگرام کے تحت 20 لاکھ روپیوں کی لاگت اور پنچایت فنڈ سے دیگر تعمیراتی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ پلے پرگتی پارک ، ڈمپنگ یارڈ، شمشان وائیکا، رعیتو ویدیکا اور اگریکلچر دفتر کے تعمیراتی کاموں میں گرام پنچایت کا فنڈ جاری کیا گیا اور آئندہ مزید ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے نارائن کھیڑ میں ہر گرام پنچایت کو 20 لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا ہے بہت خوش آئند ہے لیکن کوہیر ایک بڑا میجر گرام پنچایت ہے یہاں کی آبادی کے تناسب سے 5 کروڑ روپئے منظور کرتے ہوئے اسے ترقی دیتے ہوئے اور میونسپل کا درجہ دیا جائے تو کوہیر کی بہتر ترقی کا موقع فراہم ہوسکے گا۔ اس موقع پر محمد سلیم الدین نائب صدر ٹی آر ایس کوہیر منڈل محمد جلیل احمد آتما کمیٹی ڈائرکٹر، عمران کوہیری میناریٹی صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر، محمد یوسف پٹیل جنرل سکریٹری ٹی آر ایس کوہیر منڈل، گرام پنچایت ممبران اسلم، سلیم، حسین، عبدالمتین کے بشمول فیاض، غوث، رمیش اور دیگر موجود تھے۔