لندن : برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کے موقع پر ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا متنازعہ کوہ نور ہیرے سے مزین تاج نہیں پہنیں گی کے اعلان کے بعد ایک مرتبہ پھر یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ کوہ نور بھارت کو واپس کیا جانا چاہیے یا نہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس معاملے پر برطانیہ کے مشہور ٹی وی شو پر برطانوی خاتون صحافی اور بھارتی نڑاد صحافی کے درمیان گرما گرم بحث ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹی وی شو میں خاتون صحافی ایما ویب نے کہا کہ ہیرے کی ملکیت کو متنازع بنایا جا سکتا ہے جبکہ وہاں موجود بھارتی نڑاد صحافی نریندر کور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو تاریخ نہیں معلوم۔اس کے بعد نریندر کور نے کہا کہ اسے بھارت کو واپس دیا جائے، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہندوستان کے ایک بچے کو اسے دیکھنے کے لیے برطانیہ کیوں جانا پڑتا ہے۔شاہ چارلس کی اہلیہ تاجپوشی کے دوران متنازعہ کوہِ نور تاج نہیں پہنیں گی۔