کویتاکے خلاف 1000 کسانوں کا مقابلہ

   

کریم نگر ۔ 18مارچ ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دختر کے کویتا کے خلافحلقہ لوک سبھا نظام آباد سے تقریباً 1000 کسانوں نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ ہلدی اور لال جوار کی فصلوں کیلئے اقل ترین قیمتوں کے تعین میں ٹی آر ایس حکومت کی ناکامی کے خلاف یہ انوکھا احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کے پہلے دن بشمول کسانوں تقریباً 40 افراد کی نامزدگیاں وصول کی گئیں ۔ چند کسانوں نے کہاہ ان کی زرعی پیداوار کیلئے اقل ترین امدادی قیمتوں کے تعین میں ٹی آر ایس حکومت کی ناکامی کے خلاف یہ احتجاج کیا جارہا ہے ۔ نظام اباد اور جگتیال میںہلدی اور لال جوار کے کسانوں نے تین ہفتے قبل اضافہ امدادی قیمتوں کے تعین کیلئے احتجاج شروع کیا تھا ۔ لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کے مقصد سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی فیس 25000 روپئے ہے ۔