کویتا کارکن کونسل کی حیثیت سے حلف

,

   

وزراء نے مبارکباد پیش کی ، پارٹی کارکنوں میں جوش و خروش

حیدرآباد :۔ نظام آباد مقامی اداروں کے حلقہ کونسل سے کامیابی حاصل کرنے والی چیف منسٹر کی دختر کے کویتا نے آج تلنگانہ قانون ساز کونسل کے دربار ہال میں کونسل کی رکنیت کا حلف لیا ۔ صدر نشین کونسل جی سکھیندر ریڈی نے انہیں حلف دلایا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر وی پرشانت ریڈی متحدہ ضلع نظام آباد کی نمائندگی کرنے والے ٹی آر ایس کے تمام ارکان اسمبلی ، ارکان قانون ساز کونسل موجود تھے ۔ واضح رہے کہ 9 اکٹوبر کو منعقدہ نظام آباد مقامی اداروں کے انتخابات میں 88 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے کویتا بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ کانگریس اور بی جے پی کے امیدوار اپنی ڈپازٹ بھی بچا نہیں پائے تھے ۔ کے کویتا 2014 تا 2019 تک حلقہ لوک سبھا نظام آباد کی نمائندگی کرچکی ہیں ۔ تلنگانہ جاگرتی تنظیم تشکیل دیتے ہوئے انہوں نے تلنگانہ کے جدوجہد میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ ریاست کے مختلف وزراء ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی ، ارکان قانون ساز کونسل ، ارکان پارلیمنٹ نے کونسل رکنیت کا حلف لینے والی کے کویتا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔