کویتا کا25 فروری کو دورہ ممبئی الیکشن سے متعلق پروگرام میں شرکت

   

حیدرآباد۔/19 فروری، ( سیاست نیوز) بی آر ایس رکن کونسل کویتا 25 فروری کو مہاراشٹرا کے ممبئی کا دورہ کریں گی۔ کویتا ایک خانگی ٹی وی چینل کی جانب سے منعقد کئے جارہے پروگرام آئیڈیاز آف انڈیا سمٹ 2023 میں شرکت کریں گی۔ وہ 2024 انتخابات اور اپوزیشن کی حکمت عملی کے موضوع پر مذاکرہ میں حصہ لیں گی۔ ان کے ہمراہ دیگر پارٹیوں کے ارکان اسمبلی شامل رہیں گے جن میں شیو سینا رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی، عام آدمی پارٹی رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا اور ترنمول کانگریس کے ایم پی سُیسرتا دیو حصہ لیں گے۔ کویتا اس موقع پر بی آر ایس کے قومی سطح پر سیاسی منصوبہ کی تفصیلات پیش کریں گی۔ وہ تلنگانہ کی مقبول عام اسکیمات رعیتو بندھو، دلت بندھو، رعیتو بیمہ اور دیگر اسکیمات کی تفصیلات پیش کریں گی۔ وہ بی جے پی حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کو نشانہ بنائیں گی۔ر