کویتا کی عدالتی تحویل میں 14 دن کی توسیع

   

حیدرآباد 9اپریل (سیاست نیوز)دہلی شراب اسکام میں بی آر ایس ایم ایل سی کویتا کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ عدالت نے کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع کر دی۔ اس معاملہ میں کویتا کی 14 دن کی تحویل کے اختتام کے بعد، ای ڈی حکام نے راس ایونیو کورٹ میں انہیں پیش کیا۔ اس موقع پر ای ڈی نے کویتا کی تحویل میں توسیع کی درخواست کی جبکہ اس موقع پر کویتا کے وکلاء نے دلیل دی کہ تحویل میں توسیع کی ضرورت نہیں ہے ۔ دونوں فریقوں کے دلائل کی سماعت کے بعد راس ایونیو کورٹ کی خصوصی جج کاویری باویجا نے ای ڈی کے دلائل سے اتفاق کیا اورکویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع کردی۔ وہ اس مہینے کی 23 تاریخ تک تہاڑ جیل میں رہیں گی۔ عدالت سے واپسی کے دوران کویتا نے کہاکہ یہ کیس مکمل طورپر بیان پر مبنی اورسیاسی کیس ہے ۔2
اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنانے کا یہ معاملہ ہے ۔سی بی آئی نے پہلے ہی جیل میں ان کا بیان درج کیا ہے ۔