کویت سٹی ؍ اسلام آباد ۔ 28 جولائی (ایجنسیز) کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح منگل کے روز پاکستان پہنچے ہیں۔ جہاں وہ دو طرفہ تعلقات اور علاقے میں پیدا شدہ صورتحال پر بات چیت کریں گے۔ ان کا یہ دورہ اس اعلان کے چند دن بعد شروع ہوا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اور کویت 5 سال کیلئے دفاعی معاہدے کی توثیق کیلئے بات چیت کر رہے ہیں۔ بلاشبہ اس دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان اور کویت کے درمیان فوجی تعاون بڑھے گا۔کویتی وزیر خارجہ کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تذویراتی شراکت داری کو گہرا کرنے کا باعث بنے گا اور دفاعی شعبے میں تعاون کے علاوہ معاشی میدان میں بھی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ان کا یہ دورہ مشرق وسطیٰ میں جاری عدم استحکام کی فضا میں انتہائی اہم ہے۔ کویت نے اسی تناظر میں اپنے 2023 میں کیے گئے اس معاہدے کی توثیق کی ہے جو پاکستان اور کویت کے درمیان فوجی تعاون، تربیت، انٹیلی جنس شیئرنگ، ڈیفنس ٹیکنالوجی سے متعلق ہے۔ ان کا یہ دورہ منگل کو شروع ہوا ہے۔کویت کے سرکاری اخبار کے مطابق پانچ سالہ دفاعی معاہدہ دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کا فریم ورک ثابت ہوگا۔ دونوں طرف کی افواج فوجی تعلیم و تربیت کے علاوہ انٹیلی جنس شیئرنگ، لاجسٹکس، دفاعی ٹیکنالوجی اور ریسرچ کے شعبے میں اپنے تجربات ک تبادلہ کریں گے۔
معاہدہ فوجی شعبے کی صنعتی پیداوار کے سلسلے میں بھی تعاون کا ذریعہ بنے گا۔