کویت: قیدیوں کی رہائی کا حکم

   

کویت سٹی، 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کویت کے امیر (حکمران) شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے مختلف الزامات میں جیل میں قید 161 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق 58 ویں نیشنل ڈے اور 28 ویں لبریشن ڈے کے موقع پرمسٹرالصباح نے قیدیوں کی رہائی کے سلسلہ میں ایک حکم نامہ جاری کیا۔ اس حکم نامہ کے مطابق 161 قیدیوں کو 25 فروری کو رہا کیا جائے گا۔ اسکے علاوہ 545 دیگر قیدیوں کی سزا میں کمی کی جائے گی۔