کویت میں کیمسٹری کی ٹیچر پیشہ ور گداگر نکلی، ملک بدری کی سزا

   

کویت سٹی: کویت میں خفیہ محکمہ کی ٹیم نے عرب ملک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو گداگری کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ گداگر خاتون ٹیچرتھی جو گزشتہ 18 برس سے ایک سکول سے منسلک بلکہ گرفتاری کے وقت تک برسرروزگار بھی تھی۔ میڈیا نے کویتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ کویتی محکمہ خفیہ کو اطلاع ملی تھی کہ معروف علاقے میں ایسی خاتون کو دیکھا گیا ہے جو مشکوک قسم کا برقع پہننے گداگری کرتی ہے۔محکمہ خفیہ کی ٹیموں نے اطلاع ملنے کے بعد خاتون کی خفیہ طورپرنگرانی جاری رکھی جب اس بات کا یقین ہوگیا کہ خاتون مخصوص مقام پرروزانہ گداگری کرنے آ تی ہے تو اسے پیشہ ورگداگر قرار دیتے ہوئے حراست میں لے کرمحکمہ انسداد گداگری کے حوالے کردیا گیا۔ محکمہ انسداد گداگری میں جب تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ پیشہ ور گداگرخاتون کوئی عام عورت نہیں بلکہ ایک مقامی اسکول میں کی ٹیچر تھی۔